Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاکستان میں تیار اور پیک کی جانے والی ویکسین کی آئندہ ہفتے دستیابی کا امکان

اسلام آباد:کورونا وائرس کیخلاف جاری جنگ میں پاکستان کو بڑی...
شائع 23 مئ 2021 02:07pm

اسلام آباد:کورونا وائرس کیخلاف جاری جنگ میں پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی، ملک میں تیار اور پیک کی جانے والی کورونا ویکیسن کی آئندہ ہفتے عوام کو دستیابی کا امکان ہے، این آئی ایچ کے حکام نے سنگل ڈوز ویکیسن کین سائنو سے متعلق عوام کو خوشخبری سنا دی ہے۔

پاکستان میں فارمولیٹ اور پیک کی جانے والی ویکسین کی آئندہ ہفتے عوام کو دستیابی متوقع ہے۔

حکام این آئی ایچ نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ سنگل ڈوز ویکسین کین سائنو کی فارمولینے اور پیکنگ قومی ادارہ صحت میں جاری ہے۔

ویکسین کی عالمی معیار کے مطابق ٹیسٹنگ مکمل ہو چکی، آئندہ ہفتے تک این آئی ایچ ایک لاکھ سے زائد کورونا ویکسین کی خوراکیں تیار کر لے گا، ویکیسن کی فارمولیشن پر کام 6 مئی کو شروع کیا گیا ۔

کین سائنو کی ایک لاکھ 20 ہزار خوراکوں کا خام مال 4 اور 5 مئی کی درمیانی شب پاکستان پہنچا، ایک لاکھ کے قریب مزید خوراکوں کا مال آئندہ ماہ تک پاکستان پہنچ جائے گا۔

پاکستان

corona vaccine

islambad

CanSino

NIH

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div