Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کورونا ویکسینیشن کی شرط پروزیر مذہبی امور کاسعودی حکومت سے رابطہ

سعودی حکومت کی عازمین حج کےلئے کورونا ویکسینیشن کی شرط پروزیر...
شائع 22 مئ 2021 09:31pm

سعودی حکومت کی عازمین حج کےلئے کورونا ویکسینیشن کی شرط پروزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے پاکستانی وزارت خارجہ اور سعودی حکومت سے رابطہ کیا۔پاکستان نےسعودی حکومت سے چینی ویکسین رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کردی۔پاکستان نے چین کے علاوہ دیگر ممالک کی ویکسین فوری لگوانا مشکل قرار دے دیا۔

وزیر مذہبی امور نے درخواست کی کہ پاکستانیوں نے چینی ویکسین لگوائی ہے۔ڈاکٹرز دوبارہ کوئی اور ویکسین لگوانے کی اجازت نہیں دیتے۔ سعودی وزارت صحت چینی ویکسین کو اجازت دے، ڈبلیو ایچ او نے چینی ویکسین کو منظور کر لیا ہے۔

نور الحق قادری نے کہا کہ چینی ویکسینیشن کو تسلیم کیا جائے۔

پاکستان نے معاملہ سعودی حکومت کے سامنے رکھ دیا۔

Noorul Haq Qadri

Hajj

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div