Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

فلسطینیوں کے حق میں رائے عامہ ہموار کرنے پر سوشل میڈیا کی تعریف

وزیراعظم عمران خان نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ سوشل میڈیا نے رائے عامہ تبدیل کرنے میں قابل تعریف کردار ادا کیا ہے.
شائع 22 مئ 2021 05:17pm

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ عالمی رائے عامہ میں تبدیلی سے مظلوم فلسطینیوں کو یکساں حقوق دینے کے بارے میں اسرائیل پردباؤ بڑھے گا۔

اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے رائے عامہ تبدیل کرنے میں قابل تعریف کردار ادا کیا ہے اور اب مغربی ممالک میں بھی فلسطینیوں کے حق میں آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ رائے عامہ کی تبدیلی کے نتیجے میں پہلی مرتبہ ہے کہ مغربی ممالک کو بھی اسرائیلی مظالم کا احساس ہوا ہے۔

عمران خان نے کہاکہ مغرب کے اخبارات اس پرتنقیدکررہے ہیں، ان کامیڈیااس کے خلاف بول رہاہے اور انکے سیاستدان بھی ظالمانہ اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں جبکہ میں سمجھتا تھا کہ امریکا اور مغرب میں کبھی ایسا نہیں ہوگا۔

ریڈیو پاکستان

socialmedia

pm imran khan

Palestine

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div