Aaj.tv Logo

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں پاکستانی سفارتخانوں میں بہترین کونسلر خدمات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

منگل کو انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کا حل ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اس دور میں ہمیں سفارتی محاذ پر بہت سی مشکلات کا سامنا ہے اور اس لئے ہمیں سخت محنت کی ضرورت ہے تاکہ ان مسائل کو حل کیا جائے۔

انہوں نے پاکستان کے معاشی استحکام کےلئے اقتصادی سفارتکاری پر توجہ مرکوز کرنے اور ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

شاہ محمود قریشی نے ملکی و بین الاقوامی میڈیا سے سفارتخانے میں گفتگو کی اور اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا۔

ریڈیو پاکستان