Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

طوفان پاکستانی ساحل سے 580 کلومیٹر دور، درجہ حرارت 41 ڈگری چھونے کا امکان

سمندری طوفان تاؤتے نے کراچی کو جھلسا کر رکھ دیا۔ گزشتہ روز پارہ...
شائع 18 مئ 2021 09:07am

سمندری طوفان تاؤتے نے کراچی کو جھلسا کر رکھ دیا۔ گزشتہ روز پارہ تینتالیس ڈگری تک پہنچ گیا۔ گرم ہواؤں کے تھپیڑوں نے شہریوں کے ہوش اڑا دیے۔

سمندری طوفان پاکستانی ساحل سے پانچ سو اسی کلومیٹر دور ہے، آج بھی درجہ حرارت اکتالیس ڈگری کو چھونے کا امکان ہے۔ تھرپارکر سمیت سندھ کے مختلف مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کراچی میں دوسرے روز بھی شدید گرمی رہی، سمندری ہوائیں بند ہوگئیں اور دن بھر گرد آلود گرم ہوائیں چلتی رہیں ۔

شہریوں کی بڑی تعداد گھر پر ہی رہی لیکن جو گھروں سے باہر نکلے وہ اس درختوں سے محروم شہر میں سایہ دار جگہ تلاش کرتے نظر آئے۔

انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات نظر آئے، البتہ مشروبات بیچنے والوں کی دکان پر رش رہا۔

طبی ماہرین نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ بازار سے تلی ہوئی اور گرم اشیا کھانے سے گریز کریں ، ابلا ہوا صاف پانی استعمال کیا جائے اور سر پر گیلہ تولیہ رکھ کر گھروں سے باہر نکلا جائے۔

پاکستان

karachi

Cyclone

Heatwave

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div