Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ہزار سال پرانی نظم شیئر کرنے پر چینی کمپنی کو اربوں ڈالر کا نقصان

ایک چینی کمپنی کو متنازع نظم شئیر کرنے سے اربوں ڈالر کا نقصان...
شائع 16 مئ 2021 10:06am

ایک چینی کمپنی کو متنازع نظم شئیر کرنے سے اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔

چین میں غذائی اشیا تقسیم کرنے والی مشہور کمپنی مائی توان کے سی ای او، وینگ چِنگ نے گیارہ سو سال قبل لکھی گئی ایک نظم چینی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور ایک دن بعد ڈیلیٹ کردی۔

لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی، کیونکہ چینی حکومت نے اس نظم کو اپنے خلاف قرار دیا۔ اس کے بعد حکومت نے کمپنی کی بعض بے ضابطگیوں کا نوٹس لیا جو ایک نقصان دہ کریک ڈاؤن تھا۔

گزشتہ پیر کے روز کمپنی کے حصص 5.3 فیصد گرگئے بلکہ اگلے روز یہ شرح 9 فیصد تک پہنچ گئی۔ اس طرح کمپنی کو کم سے کم ڈھائی ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

وینگ نے یہ نظم چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم فین فاؤ پر پوسٹ کی تھی جو بعد میں ہٹادی گئی۔ انہوں نے اپنی صفائی میں کہا کہ وہ اپنی نظم سے ای کامرس صنعت کے درمیان سخت مسابقت اور خطرناک حریفوں کا حوالہ دے رہے تھے نہ کہ ان کا نشانہ سرکار تھی۔

وینگ نے چند اشعار پر مبنی کلاسیکی نظم منتخب کی تھی جو چینی بادشاہ چِن شائی ہوانگ کے عہد میں کتابوں کو جلانے پر اس کی خاموشی کےردِ عمل میں ایک گمنام شاعر نے لکھی تھی۔

اس عمل میں وینگ یہ بھول گئے کہ چینی حکومت اس وقت بڑی کمپنیوں کی اجارہ داری اور من مانی پر سخت مؤقف اپنائے ہوئے ہے۔ اس ضمن میں انٹرنیٹ سینسر شپ بھی عروج پر ہے۔ اس سے قبل علی بابا کمپنی پر ضوابط کی خلاف ورزی پر دو ارب 80 کروڑ ڈالر کا جرمانہ بھی ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ چِن شائی شہنشاہ جدید اور متحدہ چین کے بانی بھی تصور کیا جاتا تھا لیکن وہ اپنی ذات میں بہت سخت اور آمرانہ مزاج کا حامل بھی تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div