Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

اسرائیل کی غزہ پٹی کے بجلی کے نظام کو بند کرنے کی دھمکی

اسرائیلی حکومت نےغزہ پٹی کے بجلی کے نظام کو بند کرنےکی دھمکی دے...
شائع 15 مئ 2021 10:01pm

اسرائیلی حکومت نےغزہ پٹی کے بجلی کے نظام کو بند کرنےکی دھمکی دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری کےباعث غزہ پٹی میں بجلی کا نظام بری طرح متاثرہوا ہے۔غزہ پٹی میں ایندھن کی بندش کے باعث مقامی بجلی گھروں میں کام متاثر ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ پٹی کے مقامی بجلی گھر 180میگاواٹ بجلی بناتے ہیں۔اسرائیل کی بجلی کمپنی غزہ پٹی کو 220 میگاواٹ بجلی فراہم کرتی ہے۔

اسرائیلی فوج کی غزہ پٹی پر جاری بمباری سے اسرائیل سے بجلی کی ترسیل کے آٹھ مرکزی کیبل تباہ ہوگئے۔جس کے باعث غزہ پٹی میں بجلی کی ترسیل 400 میگا واٹ سے کم ہوکر 130میگاواٹ رہ گئی۔

electricity

gaza conflict

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div