Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تحقیقات،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ جاری

پنجاب حکومت نے راولپنڈی رنگ روڈمنصوبےکی تحقیقات کےلئےقائم فیکٹ...
شائع 15 مئ 2021 09:26pm

پنجاب حکومت نے راولپنڈی رنگ روڈمنصوبےکی تحقیقات کےلئےقائم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ جاری کردی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ان جرائم کو چھپانے کی بجائے منظر عام پر لاتی رہے گی۔

راولپنڈی رنگ روڈ کی نئی الائنمنٹ میں بے ضابطگیوں پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے تمام محکموں کی منظوری کے بعد 27 مارچ 2018 کو الائنمنٹ پلان کی سمری منظور کی لیکن سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود نے 4 جنوری 2020 کو ویکلی پروگریس میٹنگ کی صدارت کی جس میں منصوبے کی نئی الانمنٹ پیش کی گئی، یہ تمام کارروائی پیپرا قوانین کے خلاف تھی۔

24 جون، 2020 کو پروجیکٹ سٹیرنگ کمیٹی نے نئی الائنمنٹ کی تفصیل طلب کی، مگر سابق کمشنر نے نئی الائنمنٹ کے حوالے سے دھوکا دہی سے کام لیا۔

فردوس عاشق اعوان نےبتایاکہ نئی الائنمنٹ سے توقیر شاہ اوران کے خاندان کی پراپرٹیز کو فائدہ پہنچا گیا۔وسیم علی تابش نےاختیارات کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے ضلع اٹک میں 2 ارب سے زائد کی رقم خرچ کی۔ایف بی آر اور ایف آئی اے کو 12 مختلف ہاوسنگ سوسائٹیز اور ان کی سیلز سے متعلقہ معاملات کی چھان بین کی ذمہ داری دی جائے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div