Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

ورلڈ بینک نے کورونا ویکسینیشن کے لیے پاکستان کی امداد کی منظوری دے دی

ورلڈ بینک پاکستان میں”پینڈیمک رسپانس ایفیکٹونیس ان پاکستان...
اپ ڈیٹ 14 مئ 2021 03:17pm

ورلڈ بینک پاکستان میں”پینڈیمک رسپانس ایفیکٹونیس ان پاکستان “پراجیکٹ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی۔

ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان میں”پینڈیمک رسپانس ایفیکٹونیس ان پاکستان “پراجیکٹ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی۔ اس کی منظوری اپریل 2020 سے پاکستان میں جاری قومی ویکسین مہم کی مالی معاونت کے لئے وفاقی حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے۔ یہ فنڈز عالمی بینک کے اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے محفوظ اور موثر کوویڈ 19 ویکسین کی خریداری اور تعیناتی میں مالی اعانت فراہم کریں گے، اس منصوبے سے صحت کے نظام اور ویکسینیشن مہم پر عمل درآمد کرنے کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔

اس حوالے سے پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہاسین نے کہا کہ کوویڈ 19 کی تیسری لہر مارچ 2021 میں پاکستان میں سامنے آئی، اس سے لاکھوں لوگوں کی جان اور روزگار کو خطرہ ہے عالمی بینک وبائی امراض کے معاشرتی اور معاشی اثرات سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو مدد فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

World Bank

پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div