Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

وزیراعظم آزاد کشمیر کی پاکستان میں عید کے متنازع اعلان پر تنقید

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے آزادکشمیر میں رویت ہلال...
شائع 13 مئ 2021 02:19pm

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے آزادکشمیر میں رویت ہلال کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے پاکستان میں عید کے متنازع اعلان پر تنقید کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں اپنی رویت ہلال کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔ راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ اگر مولانا پوپلزئی کے ساتھ ہی عید منانی تھی تو رویت ہلال کمیٹی کی کیا ضرورت ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیر فلسطین میں مظالم امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہیں، انشاء اللہ سری نگر ہمارا دارالحکومت بنے گا، کشمیر ہمارے خمیر میں شامل ہے، وہ وقت دور نہیں جب دونوں جانب کشمیری مل کر عید منائیں گے۔

Prime Minister Azad Kashmir

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div