Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ترک صدر طیب اردوان کا روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو فون

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے روسی ہم منصب ولا دیمیر پیوٹن سے...
شائع 13 مئ 2021 09:37am

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے روسی ہم منصب ولا دیمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

ترکی کے شعبہ اطلاعات کے مطابق، اس بات چیت میں فلسطین کی تازہ صورت حال اور اسپوتنک فائیو ویکسین کی ترکی کو فراہمی کا موضوع زیر بحث لایا گیا ۔

صدر ایردوان نے اسرائیل کی جانب سے القدس، غزہ، مسجد الاقصی اور فلسطینیوں کے خلاف حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اس سلسلے میں اسرائیل کی سر زنش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ روسی امور خارجہ نے فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ کے دو ریاستی حل پر مبنی جو بیان دیا ہے وہ اہم ہے جبکہ ترکی اور روس القدس کے معاملے میں ہم فکر بھی ہیں۔

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ اس بحران کی شدت کو روکنے کے لیے سلامتی کونسل کو فوری مداخلت کرنی چاہیئے ، فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے لیے علاقے میں عالمی امن فون کی تعیناتی قابل غور ہو سکتی ہے جس میں ترکی اور روس قریبی تعاون کر سکتے ہیں۔

روسی صدر نے بھی ترک عوام کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کی ۔

Vladimir Putin

Recep Tayyip Erdogan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div