Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

'پاکستان، سعودی عرب اُمت مسلمہ کو درپیش مسائل کیخلاف مل کر کام کرینگے'

وزیراعظم کے خصوصی نمائندے برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر...
شائع 11 مئ 2021 09:31pm

وزیراعظم کے خصوصی نمائندے برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب اسلاموفوبیا اور مسلم امہ سے متعلق دیگر مسائل کے حل کےلئے مشترکہ طور پر کام کرینگے۔

منگل کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کی متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورے کے نتائج آئندہ دنوں میں سامنے آئیں گے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان معصوم اور غیرمسلح فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتا ہے اور اسرائیلی بربریت رکوانے کےلئے عالمی برادری سے تمام تر کوششیں کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو پرامن طور پر حل کروانے کےلئے ہر بین الاقوامی فورم پر مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی آواز اٹھاتا رہے گا۔

ریڈیو پاکستان

پاکستان

Palestine

Saudi Arab

tahir ashrafi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div