Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان حرمین شریفین کا دفاع یقینی بنائے گا، آرمی چیف کی یقین دہانی

ریاض:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان...
شائع 07 مئ 2021 02:58pm

ریاض:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان سے ملاقات میں یقین دہائی کرائی کہ پاکستان حرمین شریفین کا دفاع یقینی بنائے گا،سعودی عرب کی سالمیت کا تحفظ کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبد العزیزالسعود اور نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیزالسعود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی اورعلاقائی سیکیورٹی اورافغان امن عمل پربھی بات چیت ہوئی۔

سعودی ولی عہد نےخطے میں امن اورسلامتی کیلئے پاکستان کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں بھائی چارہ اور باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات ہیں، دونوں ممالک مسلم امہ کے امن و استحکام اور بہتری کیلئے اپنا کردارادا کرتے رہیں گے،دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ باہمی اعتماد پر قائم ہے ،دونوں ممالک امن و استحکام اور مسلم امہ کی بہتری کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری اورعلاقائی سالمیت کی حفاظت کلئےی پرعزم ہے ،پاکستان حرمین شریفین کے دفاع کو یقینی بنائے گا۔

سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف کے ساتھ ملاقات انتہائی شاندار رہی، جنرل قمر جاوید باجوہ میرے بھائی ہیں۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے دِفاعی تعلقات کے علاوہ خطے کے امن اور استحکام کے لئے دونوں ممالک کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Army Chief

Saudi Crown Prince

Riyadh

General Qamar Javed Bajwa

Mohammad Bin Salman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div