Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

این اے249: ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل آج دوسرے روز بھی جاری

کراچی :قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی...
اپ ڈیٹ 07 مئ 2021 12:18pm

کراچی :قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل آج دوسرے روز بھی جاری ہے، ہر روز 60،60 پولنگ اسٹیشنز کےووٹوں کی گنتی کی جارہی ہے۔

گزشتہ روز 60 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی گنتی مکمل کی گئی، آج مزید60پولنگ اسٹیشنزکےووٹوں کی گنتی ہوگی،گزشتہ روز 30 امیدواروں میں سے سے16امیدواردوبارہ گنتی کےعمل میں شریک ہوئے۔

مسلم لیگ نون، پی ایس پی اور تحریکِ انصاف نے گنتی کے عمل کا بائیکاٹ کیا، ایم کیو ایم اور 2 آزاد امیدواروں نے بھی گنتی کے عمل کا بائیکاٹ کیا تھا۔

سیاسی جماعتوں کے بائیکاٹ کے باوجود گنتی کا عمل بلا تعطل جاری رہا، پہلے دن 60 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق گزشتہ روز مجموعی طور پر 649 ووٹ مسترد کر دیئے گئے، پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل کے 134 ووٹ مسترد ہوئے۔

مسلم لیگ نون کے مفتاح اسماعیل کے 194 ووٹ ، کالعدم ٹی ایل پی کے 44 ووٹ، پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال کے 29 ووٹ مسترد ہوئے۔

گزشتہ روز ایم کیو ایم کے حافظ مرسلین کے 108 ووٹوں کو مسترد قرار دیا گیا جبکہ آزاد امیدوار احمد کے 140 ووٹ مسترد قرار دیئے گئے،پی ٹی آئی کے امجد اقبال آفریدی کو 34 ووٹ اضافی مل گئے۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق این اے 249 کے کاسٹ ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج بھی جاری رہے گی۔

karachi

National Assembly

NA 249 Karachi

Re Counting

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div