Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

امریکی کمپنیاں پاکستان میں تجارتی و معاشی مواقع سے استفادہ کی خواہاں

امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر نے کہا ہے کہ متعدد امریکی...
اپ ڈیٹ 05 مئ 2021 10:19pm

امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر نے کہا ہے کہ متعدد امریکی کمپنیاں پاکستان میں تجارتی اور معاشی مواقع سے استفادہ کرنے کی خواہاں ہیں۔

بدھ کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اور امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر کی ملاقات ہوئی.

ملاقات میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی جغرافیائی معیشت پر توجہ کو سراہا اور کرونا وائرس وباء کے دوران اپنے ملک کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان طویل مدتی، وسیع البنیاد اور کثیرجہتی تعلقات قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان عوامی، معاشی اورتجارتی روابط کے باعث دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

وزیرخزانہ نے ملک کے روشن مستقبل کےلئے اہم معاشی اصلاحات اور بڑے اقتصادی استحکام کے نفاذ میں حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

ریڈیو پاکستان

پاکستان

USA

Federal Minister Finance Shaukat Tareen

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div