Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پی پی84 خوشاب میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کاعمل جاری

خوشاب:پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 خوشاب میں ضمنی انتخاب کیلئے...
اپ ڈیٹ 05 مئ 2021 11:07am

خوشاب:پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 خوشاب میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے،حلقےمیں پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہےگا،ضمنی انتخاب میں 8 امیدوار میدان میں ہیں۔

خوشاب میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جوبغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

پی پی 84 خوشاب میں پی ٹی آئی کے علی حسین خان، ن لیگ کے ملک معظم کلو اور پیپلز پارٹی کے غلام حبیب احمد میدان میں ہیں۔

اس کے علاوہ امجد رضا، اورنگزیب، عمران حیدر خان، الیاس خان آزاد اور کالعدم جماعت کے اصغر علی بھی الیکش لڑ رہے ہیں۔

ڈی پی او کا مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ

ڈی پی او خوشاب محمد نوید نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی پی او خوشاب محمد نوید نے ضمنی الیکشن کے موقع پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی۔

حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 687 ہے جس کیلئے حلقے میں 229 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں،43 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

امن و امان قائم رکھنے کیلئے500 رینجرز اور 2800 پولیس اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں جبکہ پریزائیڈنگ افسران کے ساتھ پولیس اور رینجرز کی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد اور لاہور میں کنٹرول رومز بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں حساس پولنگ اسٹیشنز کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ حلقہ پی پی 84 کی نشست ن لیگ کے ملک وارث کلو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

punjab assembly

by election

Polling

pp 84 khushab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div