Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

جہانگیر ترین گروپ نے عید تک خاموش رہنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ نے عید تک خاموش...
شائع 03 مئ 2021 02:11pm

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ نے عید تک خاموش رہنے اور عید کے بعد صورتحال کے تناظر میں لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

لاہورمیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءجہانگیرترین کی رہائش گاہ پر ان کے حمایتی اور ہم خیال اراکین اسمبلی کا مشاورتی اجلاس ہوا،جس میں کیس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ وزیراعظم کی یقین دہانی کے بعد عید تک خاموشی اختیار کی جائے گی اور وزیراعظم کے نامزد کردہ سینیٹر علی ظفر ایڈوکیٹ کی تحقیقات کا انتظار کیا جائے گا جبکہ عید کے بعد صورتحال کے تناظر میں لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین سے مزید 4ارکان قومی اسمبلی نے بھی رابطہ کیا اور اپنی حمایت کایقین دلایا۔

دوسری طرف وزیراعظم کے نمائندے علی ظفر ایڈووکیٹ نے جہانگیرترین گروپ کے وکلاء اور اکاؤنٹینٹ سے بھی ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق علی ظفر نے جہانگیر ترین کیس کے بارے میں ان کی ٹیم کا مؤقف سنا۔

علی ظفر ایف آئی اے اور پراسیکیوشن کی ٹیم سے بھی ملاقات کرچکے ہیں، سینیٹر علی ظفر مئی کے آخر تک وزیراعظم کو اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

pm imran khan

lahore

Jahangir Tareen

eid ul fitar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div