Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

'موجودہ حکومت انتخابی اصلاحات پر بات کرنے کی اہل نہیں'

پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت،اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کے لئے نہ...
شائع 02 مئ 2021 05:48pm

پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت،اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کے لئے نہ سنجیدہ ہے اورنہ ہی اس کی اہل ہے۔ ہم پی ڈی ایم بنانے والے ہیں، ہم سے معافی کا مطالبہ کرنے والے یہ کون ہوتے ہیں۔انہیں اپنا شوکاز نوٹس واپس لے کر معافی مانگنا ہوگی، پھرپی ڈی ایم میں مل کر آگے چلنے پر بات ہوسکتی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابرکا کہنا تھا کہ ہم الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے حق میں نہیں، موجودہ حکومت انتخابی اصلاحات پربات کرنے کی اہل نہیں۔پی ٹی آئی کی حکومت،اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کے لئے نہ سنجیدہ ہے اورنہ ہی اس کی اہل ہے۔عمران خان نے پارلیمان کا جیسے استعمال کیا ہے سب کے سامنے ہے۔اس کی ذہنی اٹھان ہی اس قابل نہیں کہ یہ بات چیت کرسکے۔

پی ڈی ایم کےسربراہ کی طرف سے پیپلزپارٹی کو اپنے رویہ پرمعافی مانگنے کے بعد اتحاد میں واپس آنے کی پیشکش کے متعلق سوال کے جواب میں فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ہم پی ڈی ایم بنانے والے ہیں۔پہلے ان کوشوکازنوٹس ودڈرا کرنا ہوگا اورمعافی مانگنا ہوگی پھراکٹھے چلنے کی بات ہوسکتی ہے۔

فرحت اللہ بابر اور نیربخاری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے این اے249میں دوبارہ گنتی سمیت آئین و قانون کے اندررہتےہوئے الیکشن کمیشن کی طرف سے کیے گئے ہر فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔پیپلزپارٹی کا وجود عوام کے اندر ہے۔

bilawal bhuto

PPP

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div