Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

خوشاب کےحلقہ پی پی 84 میں ضمنی انتخابات کیلئے انتخابی مہم عروج پر

خوشاب کے حلقہ پی پی 84 میں 5مئی کو ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے...
شائع 02 مئ 2021 12:09pm

خوشاب کے حلقہ پی پی 84 میں 5مئی کو ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی، مسلم لیگ ن کے معظم شیر کلو اور تحریک انصاف کے علی حسین خان بلوچ جیت کیلئے میدان میں اتریں گے۔

خوشاب کے حلقہ پی پی 84 سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے وارث کلو مرحوم کی کورونا سے وفات کے باعث خالی ہونے والی اس نشست پر 5مئی کو ضمنی انتخاب ہو گا، جس کیلئے امیدواروں کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔

اس ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن، پاکستان تحریک انصاف، کالعدم تحریک لبیک، پیپلز پارٹی اور چار آزاد امیدواروں سمیت کُل 8 امیدوار حصہ لے رہے ہیں تاہم اصل معرکہ مسلم لیگ ن کے مرحوم ایم پی اے کے صاحبزادے معظم شیر کلو اور تحریک انصاف کے علی حسین خان بلوچ کے درمیان ہے۔

اس حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد292687 ہے،155104 مرد ووٹرز اور 137583 خواتین ووٹرز کیلئے 229 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، الیکشن ڈے پر ڈی سی اور ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم بھی بنائے جائیں گے۔

کورونا، ماہ رمضان اور فصلوں کی کٹائی کے باعث اس ضمنی الیکشن میں روائتی گہما گہمی دیکھنے میں نظر نہیں آرہی، امیدوار کارنر میٹنگز اور ڈور ٹو ڈور مہم چلا کر اپنی کامیابی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے۔

khushab

by election

Election Campaign

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div