Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

'اپوزیشن موجودہ انتخابی نظام کی اصلاح میں مدد کرے'

وزیراعظم نے ٹویٹ میں لکھا ایک سال سے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر تعاون کا کہہ رہے ہیں۔حکومت ٹیکنالوجی کے ذریعے انتخابی اصلاحات لانےکا عزم رکھتی ہے
اپ ڈیٹ 01 مئ 2021 10:15pm

وزیراعظم عمران خان نےاین اے 249کے انتخابی نتائج سےمتعلق ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ ٹرن آؤٹ کم تھا، اس کے باوجود تمام جماعتوں نے دھاندلی کے الزامات لگائے۔یہی صورتحال ڈسکہ اور سینیٹ انتخابات میں پیش آئی تھی۔حکومت ٹیکنالوجی کے ذریعے انتخابی اصلاحات کےلئے پرعزم ہے۔اپوزیشن آئے معاملے پر ساتھ بیٹھے۔ ٹیکنالوجی کے استعمال سے انتخاب میں شفافیت اورجمہوریت مضبوط ہوگی۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا1970 کے علاوہ ہر الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگے ۔ انتخابی نتائج کی ساکھ پرسوال اٹھائے۔ آج این اے 249میں بھی تمام جماعتیں دھاندلی کادعویٰ کررہی ہیں۔ایسا ہی ڈسکہ اور سینیٹ کے الیکشن میں بھی ہوا تھا۔ ایک سال سے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر تعاون کا کہہ رہے ہیں۔حکومت ٹیکنالوجی کے ذریعے انتخابی اصلاحات لانےکا عزم رکھتی ہے۔ٹیکنالوجی کےاستعمال سےالیکشن میں شفافیت آئےگی اورساکھ بہتر ہوگی۔ ٹیکنالوجی اورالیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال ہی انتخابات کی معتبریت کاواحد ذریعہ ہے۔ آئیں شفاف انتخابات پر مشاورت کےلئےہمارےساتھ بیٹھیں ۔انتخابی شفافیت سے جمہوریت بھی مضبوط ہوگی۔

وزیراعظم نےاپنے ٹوئٹ میں امریکاکاحوالہ دیتےہوئے لکھا کہ ٹرمپ کی ٹیم نے2020 کا صداتی الیکشن متنازع بنانے کےلئے ہر کام کیا لیکن ٹیکنالوجی کے باعث ایک بھی بے قاعدگی نہیں ملی۔اپوزیشن کودعوت دیتاہوں کہ ہمارے ساتھ بیٹھیں اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے حوالے سے معاملات طے کریں۔

pm imran khan

by election

NA249

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div