Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ملک کے 20 شہروں میں 2 ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا امکان

اسلام آباد:کورونا کے وار روکنے کیلئے این سی او سی نے بڑا فیصلہ...
شائع 28 اپريل 2021 10:56am

اسلام آباد:کورونا کے وار روکنے کیلئے این سی او سی نے بڑا فیصلہ کرلیا،راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے 20شہروں میں 2ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن لگائے جانے کا امکا ن ہے،اس حوالے سے این سی او سی نے وزارت صنعت وتجارت سے رائے مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق لاک ڈاوٴن کے حوالے سے این سی او سی کی جانب سے متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے،مراسلے کے مطابق لاک ڈاوٴن کا نفاذ 2یا 3 مئی سے ہونے کا امکان ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ این سی او سی نے متعلقہ وزارتوں کو پلاننگ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں،ان منتخب اضلاع اورشہروں میں اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور،ملتان، فیصل آباد ، گوجرنوالہ شامل ہیں جہاں 2 ہفتوں کا لاک ڈاوٴن لگایا جائے گا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بہالپور،حیدرآباد، لوئر دیر، مردان، نوشہرہ ، مالا کنڈ، چارسدہ میں لاک ڈاوٴن کے حوالے سے حساس شہروں کی لسٹ میں شامل ہیں ۔

سوات،صوابی، مظفرآباد، سدھنوتی،پونچھ اور باغ میں بھی لاک ڈاوٴن لگانے پرمشاورت کی گئی ہے،ان شہروں میں کورونا پھیلاؤ روکنے کے مناسب اقدامات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

NCOC

lockdown

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div