Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کورونا کیخلاف اقدامات، نگرانی کیلئے کمیٹی تشکیل

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں کورونا سے نمٹنے...
شائع 27 اپريل 2021 11:21pm

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں کورونا سے نمٹنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی نگرانی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

ہسپتالوں میں الیکٹو سرجری فوری طور پر بند کردی گئی۔ اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام کیلئے فلور مل ایسوسی ایشن سے رابطے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا سے نمٹنے سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے کابینہ کے اجلاس میں عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے مزید اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

ڈیڑھ ارب روپے کی کورونا ویکسین خریدنے کیلئے شفاف اقدامات کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

ہسپتالوں میں آکسیجن کی سپلائی کو یقینی بنانے، آکسیجن سلنڈر کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دیا گیا۔

اجلاس میں ویکسی نیٹر اور ڈیٹا انٹری عملے کی بھرتی کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ایک اور اجلاس میں حکام کو اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام کیلئے فلور مل ایسوسی ایشن سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔

cm punjab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div