Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

کورونا پھیلا تو مزید شہروں میں بھی لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا، فیصل سلطان

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان ...
شائع 27 اپريل 2021 01:11pm

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کیسز بڑھنے پر مردان میں لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے ، اگر حالات خراب ہوئے تو مزید شہروں میں بھی لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے ۔

اسلام آبادمیں میڈیا کو بریفنگ دیتےہوئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ مردان میں مکمل طورپرلاک ڈاؤن کردیاگیاہے،کوروناپھیلاتومزیدشہروں میں بھی لاک ڈاؤن کرناپڑے گا،این سی او سی میں ہرشہرکےاعدادوشمارآرہےہوتےہیں،اپ ڈیسر آتی ہیں کہ شہروں میں کتناایس اوپیزپرعملدرآمدہوتاہے،ہیلتھ کیئرسسٹم کی استعدادکاربڑھاتےجارہےہیں،پاک فوج انتظامیہ کی معاونت کررہی ہے۔

آکسیجن کی دستیابی سے متعلق ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ آکسینر کی پیداواری صلاحیت بڑھانےکی کوشش کررہےہیں،آکسیجن پلانٹس کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اضافی پلانٹس سمیت اسٹیل ملز پلانٹ بھی زیر غور ہے،آکسینم کی درآمدپربھی غور کیا جا رہا ہے،آکسینل کےاستعمال کاطریہن کاربہتربنارہےہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ملک میں ویکسی نیشن کا عمل شفاف ہے ، عوام نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فیصلوں پر اعتماد رکھیں ، دنیا بھر میں ویکسین کی کمی ہے، ویکسین کی طلب زیادہ اور رسد کم ہے لیکن ہم 3کمپنیوں سے ویکسین خرید رہے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ تاثردیاجارہاہےکہ حکومت تحفے میں آئی ویکسین پرانحصارکررہی ہے ،اب تک30لاکھ روپےکی ویکسین خریدی جاچکی ہے،کینسائینوسے3کروڑڈوزکی خریداری کامعاہدہ ہو چکاہے،دنیابھرمیں کوروناویکسین دستیاب نہیں ہے ،پیسے ہونے کے باوجود ویکسین فراہم نہیں کی جارہی ،کوویسد کی جانب سے ویکسین موصول نہیں ہوئی۔

معاون خصوصی فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ملک میں22میگاویکسی نینر سینٹرکام کررہےہیں،گزشتہ روز 88ہزارویکسین لگائی گئیں،کل سے50سال سےزائدعمرکے لوگ واک ان ویکسین لگواسکتےہیں،ویکسی نینو سنیٹرجمعے کوبند اوراتوارکوکھلےہوں گے ،40سال سےزائدعمرکے افرادکی رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام سے اپیل کی کہ عوام ایس او پیز اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں،ماسک لگائیں اور رش سے دوررہیں،رمضان اور عیدسادگی سے منائیں۔

pm imran khan

lockdown

coronavirus

اسلام آباد

Health Minister

Dr Faisal Sultan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div