Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

جہانگیر ترین کا ہم خیال گروپ آج وزیراعظم سے ملاقات کرے گا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءجہانگیر ترین کا ہم ...
اپ ڈیٹ 27 اپريل 2021 12:26pm

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کا ہم خیال گروپ آج وزیراعظم سے ملاقات کرے گا،ملاقات میں 30 سے زائد ارکان پارلیمنٹ شامل ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءجہانگیرترین کے ہم خیال گروپ کی وزیراعظم سے ملاقات کی درخواست منظور کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق 33اراکین پر مشتمل جہانگیرترین کے ہم خیال اراکین صوبائی اور قومی اسمبلی آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے ،ہم خیال گروپ میں11اراکین قومی اسمبلی اور 22 اراکین صوبائی اسمبلی شامل ہیں ۔

ملاقات میں اراکین جہانگیر ترین کیخلاف کیسز پر اپنے تحفظات سے وزیراعظم عمران خان کوآگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں راجہ ریاض، صاحبزادہ محبوب سلطان، غلام بی بی بھروانہ، صاحبزادہ امیر سلطان اور سمیع گیلانی سمیت گیارہ ارکان قومی اسمبلی شامل ہوں گے ۔

پنجاب کے صوبائی وزرا نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، صوبائی مشیران عبدالحئی دستی، امیر محمد خان، رفاقت گیلانی، فیصل جبوانہ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

خرم لغاری، اسلم بھروانہ اور نذیر چوہان سمیت 22 ارکان صوبائی بھی ہم خیال گروپ کی نمائندگی کریں گے، ملاقات میں جہانگیر ترین شامل نہیں ہوں گے۔

جہانگیر ترین نے وزیر اعظم سے ملاقات سے قبل اہم بیٹھک بلا لی

دوسری جانب جہانگیر ترین گروپ کی وزیراعظم عمران خان سے آج ملاقات ہوگی، جہانگیر ترین نے وزیر اعظم سے ملاقات سے قبل اہم بیٹھک بلا لی۔

ذرائع کے مطابق تمام ہم خیال جہانگیر ترین کے گھر دوپہر کو اکٹھے ہوں گے جس میں وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے ڈرافٹ تیار کیا جائے گا،جہانگیر ترین گروپ کی وزیراعظم سے 4بجے ملاقات ہو گی۔

وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی کے نام سامنے آگئے جس کے مطابق اراکین اور 11 ایم این ایز اور 22 ایم پی ایز وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

اراکین اسمبلی ملاقات میں جہانگیر ترین کے خدشات سامنے رکھیں گے جبکہ جہانگیر ترین آج وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں شامل نہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے ہم خیال گروپ وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے جہانگیر ترین کو آگاہ کرے گا ۔

pm imran khan

اسلام آباد

meeting

Jahangir Tareen

Jahangir Tareen Group

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div