Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

کورونا کیسز میں اضافہ:کراچی کے4ٹاؤنز میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے بعد ضلع وسطی کے ...
شائع 25 اپريل 2021 11:01am

کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے بعد ضلع وسطی کے 4ٹاؤنزمیں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیاگیا،مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 2ہفتے تک نافذ رہےگا۔

عوام کی بے احتیاطی رنگ لانے لگی، کراچی میں ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنز کی 16یوسیز میں 2ہفتے کیلئے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 4 ٹاؤنز میں لگائے گئے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ فوری طور پر ہوگا، جو 8 مئی تک جاری رہے گا۔

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے رہائشی یونٹس میں لگایا گیا ہے۔

متاثرہ علاقوں کے مکینوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی لگادی گئی ہے، ان متاثرہ علاقوں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور فیملی اجتماع پر بھی پابندی ہوگی جبکہ مذکورہ علاقوں میں ایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمدکرایا جائے گا۔

علاقے میں پبلک اجتماعات، لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی،ضروری اشیا کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی جبکہ کاروبار اور دفاتر بند رہیں گے۔

اس دوران لوگوں کو گھروں میں رہنے کا پابند کیا جائے گا، صرف ضروری اشیا کیلئے ہی لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت ہوگی، اس موقع پر ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔

coronavirus

karachi

Centeral District

Micro Smart Lockdown

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div