Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

وزیراعظم نے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئےپاک فوج کوطلب کرلیا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کورونا ایس اوپیزپر عملدرآمد...
شائع 23 اپريل 2021 02:45pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کورونا ایس اوپیزپر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کو طلب کرلیا،انہوں نے کہا کہ ایس اوپیزپر عمل درآمد کیلئے فوج سڑکوں پر آئے گی، پولیس اور رینجرز کی مدد کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد اظہارخیال کرتےہوئے کہا کہ پاکستان میں حالات ہندوستان سےبہترہیں،احتیاط نہ کی توحالات بہت خراب ہوسکتےہیں،ہندوستان جیسےحالات ہوئےتولاک ڈاؤن پرمجبورہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے کمزورطبقہ پس جاتا ہے،عوام سےایس اوپیزپرعملدرآمد کی اپیل کرتا ہوں،کوروناکی پہلی لہرمیں پاکستان خوش قسمتی سےبچ پایا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ فوج ایس اوپیزپرعملدرآمدکرانےکیلئےسڑکوں پرنکلےگی،فوج پولیس اور انتظامیہ کی مدد کرے گی،پوری دنیا میں ویکسین کی قلت ہے،ویکسین آبھی جائےتونتائج آنےمیں ایک سال لگےگا۔

وزیراعظم نے قوم سے ماسک پہننے کی اپیل کرتےہوے کہاکہ ماسک پہننے سے آدھا مسئلہ حل ہوجائے گا ،کمروں میں بیٹھے لوگ ماسک لازمی لگائیں،امیدہےکہ قوم احتیاط کرکےکوروناکوشکست دےگی،عوام نےاحتیاط کی توشہروں میں لاک ڈاؤن نہیں کرناپڑےگا۔

pm imran khan

coronavirus sops

NCC

اسلام آباد

Pak army

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div