Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

وزیراعظم عمران خان سے فلور ملز مالکان کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں استحکام لانا...
شائع 22 اپريل 2021 07:47pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں استحکام لانا اورعوام کو آٹے کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا اولین اہمیت رکھتا ہے ۔ حکومت تمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے ہرممکن اقدامات اٹھائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان سے پنجاب، خیبرپختونخواہ اورسندھ کی فلورملزایسوسی ایشنزکے موجودہ اور سابقہ چئیرمین و نمائندگان کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک میں آٹے کی فراہمی اورمناسب قیمتوں پردستیابی کے حوالے سے مختلف تجاویزاورمستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔

وفاقی وصوبائی وزراء سمیت چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹرییزبھی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے۔

وفد نے وزیراعظم کا فلورملزنمائندگان کے مسائل کے حل کے حوالے سے ملاقات کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ وفد نے گندم کی ملک میں بروقت فراہمی اور عوام الناس کوآٹے کی مناسب قیمتوں میں دستیابی، گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت کو مزید سہل بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویزپیش کیں ۔ اس سال گندم کی فصل بہت حوصلہ افزاء ہے۔ امید ہے کہ اہداف اور تخمینوں کے مطابق گندم کی پیداوار حاصل ہو گی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فلور ملز نمائندگان کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا ۔

imran khan

PPP

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div