Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

'عمران خان نے عملی طور پر ثابت کیا ہے وہ دو پاکستان پر یقین رکھتے ہیں'

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا ہے چینی کی قیمت جب 75 روپے...
شائع 21 اپريل 2021 05:06pm

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا ہے چینی کی قیمت جب 75 روپے ہوئی تو وزیر اعظم نے اعلان کی مافیاکو نہیں چھوڑوں گا۔وزیر اعظم نے مافیا کوایساپکڑا ہے کہ چینی کہ قیمت 110تک پہنچ گئی ہے۔این اے 249 کےضمنی الیکشن میں سرکاری وسائل کے استعمال کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کا حل حکومت کی ذمے داری ہے۔کورونا کی صورت سنگین ہوتی جا رہی ہے اس لئے الیکشن کمیشن ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔

سندھ اسمبلی کے میڈیا کارنر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضی وہاب کا کہنا تھامراد سعید نے خوش خطابت میں ایسا اعتراف کیا جو پچھلے ڈھائی برس سے پیپلز پارٹی کررہی ہے۔مراد سعید نے کہا کہ عمران خان کارخانہ بنانے نہیں آیا۔ پیپلز پارٹی یہ بات کہہ چکی ہے کہ عمران خان کارخانہ بند کرنےکےلئے آئے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر کا وعدہ کیا، غریبوں سے روزگاراور چھت چھین لی۔پنجاب میں ہاؤسنگ سوسائٹیزریگولرائز کردی جاتی ہیں۔ عمران خان نے عملی طور پر ثابت کیا ہے وہ دو پاکستان پر یقین رکھتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کاکہناتھا کہ سندھ کے اسپتالوں سے ملک بھر کے لوگ مستفید ہوتے ہیں۔این آئی سی وی ڈی میں گزشتہ2 برس میں 3 لاکھ 34 ہزارسے زائد مریض سندھ کے باہر سے آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہتے ہیں سندھ حکومت کام میں رکاوٹ ڈالتی ہے۔سندھ حکومت نے کبھی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔ان کی نیت ہی نہیں ہےکام کرنےکی۔چینی کی قیمت 75روپے ہوئی تو وزیر اعظم نے اعلان کی مافیا کونہیں چھوڑوں گا۔

وزیراعظم نے مافیا کو ایسا پکڑا ہے کہ چینی کہ قیمت 110 تک پہنچ گئی ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں سرکاری وسائل کے استعمال کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل حکومت کی ذمے داری ہے۔کورونا کی صورت سنگین ہوتی جارہی ہےاس لئےالیکشن کمیشن ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔

مرتضی وہاب کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی ایک جمہوری جماعت ہےاوروہ عوام کےبنیادی حقوق کےلئے جدوجہد کرتی رہےگی۔

imran khan

PPP

Murtaza Wahab

sugar mafia

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div