Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کراچی میں آج موسم گرم ،پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

کراچی :رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں گرمی کی انٹری ہوگئی، کراچی...
اپ ڈیٹ 21 اپريل 2021 01:30pm

کراچی :رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں گرمی کی انٹری ہوگئی، کراچی میں آج موسم گرم رہے گا،پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں موسم کچھ دن معتدل رہنے کے بعد اتبدیل ہوگیا، گرمی نے ایک بار پھر انٹری ڈال دی۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم 2 دن گرم رہے گا ، پارہ آج 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، گرم موسم کی رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں انٹری نے روزہ داروں کو امتحان میں ڈال دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی، مغربی سسٹم ختم ہونے کے باعث کراچی ایک ہائی پریشر ایریا بن گیا ہے جس کے باعث شہر میں آئندہ 2 روز کے دوران گرم ہوائیں چلیں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کو بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور درجہ حرارت 35سے 37ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

karachi

Met Office

preduction

Ramadan

Heat Wave

Hot Weather

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div