Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

برطانوی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا

کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے...
شائع 20 اپريل 2021 08:53am

کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق دونوں حکومتوں کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کورونا کی صورتحال کے باعث بھارت کا دورہ نہیں کرسکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق برطانوی اور بھارتی وزیراعظم آپس میں رابطہ رکھیں گے اور رواں سال کے آخر میں دونوں رہنماؤں کےدرمیان ملاقات بھی ہوگی۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے 26 اپریل کو بھارت پہنچنا تھا جہاں ان کی وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات طے تھی جبکہ انہوں نے ممبئی اور پونے کا دورہ بھی کرنا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ 5 روز سے مسلسل دو لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ دارالحکومت نئی دہلی میں اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے بستر بھی کم پڑ گئے ہیں۔ نئی دہلی میں 6 دن کے لیے لاکھ ڈاؤن بھی نافذ کردیا گیا ہے۔

بھارت میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے، جبکہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 20 لاکھ ہے۔

Boris Johnson

Narendra Modi

COVID19

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div