Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کردیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ کالعدم ٹی ایل پی...
اپ ڈیٹ 18 اپريل 2021 03:16pm

اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ کالعدم ٹی ایل پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، 20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کردیں گے،وزیراعظم نے گزشتہ روز واضح کیا ہے کہ رسول اللہ کی شان میں کسی صورت گستاخی کو قبول نہیں کریں گے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آبادجی7 میں سستارمضان بازارکا دورہ کیا اور بازار میں قیمتوں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آبادمیں25موبائل بازار لارہےہیں،وزیر اعظم عمران خان مہنگائی پر کنٹرول پانے کیلئےتاقدامات کررہے ہیں، سستے بازارں کے ذریعے عوام کو ریلیف دیں گے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی نے192جگہ کوبلاک کیاتھا،کالعدم تنظیم کےاکاؤنٹس بلاک ہوجاتےہیں،کالعدم تنظیم کےرہنماؤں کی نقل وحرکت پرپابندی ہوتی ہے،کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، 20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کردیں گے، ان کے اکاؤنٹ منجمد اور شناختی کارڈ بھی بلاک ہوں گے،کالعدم ٹی ایل پی اپنےایجنڈےسےہٹنےکیلئےتیارنہیں تھی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین پارٹی کا حصہ ہیں، امید ہے ساتھ ہی رہیں گے، جہانگیر ترین کا معاملہ بھی ٹھنڈا ہوجائے گا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے گزشتہ ناموس رسالت سے متعلق اہم بیان دیا ہے ،جس میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ رسول اللہ کی شان میں کسی صورت گستاخی کوقبول نہیں کریں گے ۔

Interior Minister

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

Dialogue

TLP

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div