Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان خطے میں قیام امن کی کاوشوں میں شراکت دار ہے، وزیرخارجہ

اسلام آباد،کابل :وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ...
شائع 18 اپريل 2021 12:37pm

اسلام آباد،کابل :وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کی کاوشوں میں شراکت دار ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دبئی میں افغان ہم منصب حنیف آتمرسےٹیلی فونک رابطہ کیا،دونوں وزرائے خارجہ کےدرمیان افغان امن عمل سےمتعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔

افغان وزیر خارجہ نے پاکستان کی مسلسل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی معاونت کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نےایک دوسرےکوماہ صیام کی مبارکباددی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کا کہنا تھا کہ پرامن اورمستحکم افغانستان پاکستان کےمفادمیں ہے،پاکستان افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کی کاوشوں میں شراکت دار ہے، ہمافغانستان میں پرتشددواقعات میں کمی کے خواہشمندہیں،اپنی مصالحانہ معاونت جاری رکھنےکیلئےپرعزم ہیں،افغان قیام امن کیلئے"استنبول پراسس"نتیجہ خیزثابت ہوگا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے استنبول میں ملاقات پر اتفاق کیا جبکہ وزیر خارجہ نےافغان ہم منصب محمد حنیف آتمر کو “استنبول پراسس اجلاس کے بعد پاکستان آنے کی دعوت دے دی۔

foreign minister

kabul

Shah Mehmood Qureshi

Afghan Foreign Minister

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div