Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سکھر: ملک میں مہنگائی ،خواتین بھی سڑکوں پر

سکھر میں وزیراعظم عمران خان کی آمد سے قبل ملک میں بڑھتی ہوئی...
شائع 16 اپريل 2021 11:04pm

سکھر میں وزیراعظم عمران خان کی آمد سے قبل ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف خواتین سڑکوں آگئی۔

خواتین نے ہاتھوں میں سبزیاں فروٹ ،روٹی اٹھا کر پریس کلب کے سامنے انوکھا احتجاج ،حکومت کے خلاف نعریبازی ، موجودہ حکومت عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،بے روزگاری ،عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سکھر کی سول سوسائٹی سمیت سماجی خواتین رہنماؤں سمیت لیڈیز ونگ کے زیر اہتمام خواتین کی کثیر تعداد نے سکھر پریس کلب کے سامنے ہاتھوں میں سبزیوں اور فروٹ کی ٹوکریاں ،روٹی اٹھا کر انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا اور اوروفاقی حکومت کے خلاف فلک شگاف نعریبازی کی۔

مظاہرے کی قیادت خواتین رہنماؤں صائقہ قائمخانی ،رضیہ عباسی ،میڈم خانم و دیگر کررہی تھیں اس موقع پر مذکورہ خواتین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے حکومتی نااہلی کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات سمیت روز مرہ کی کھانے پینے کی اشیاء سے لیکر علاج معالجہ کی ادویات تک مہنگی ہوچکی ہے ،

مظاہرین کا کنا تھا کہ عوام دشمن پالیسیوں نے پاکستان کی مظلوم عوام سے جینے کی امنگ تک چھین لی ہے ،پاکستان میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے غریب اور متوسط طبقات دو وقت کی روٹی اور علاج معالجہ کیلئے شدید مشکلات سے دوچار ہیں وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت ضلعی انتظامیہ نے

مظاہرین نے مزید کہا کہ ناجائز منافع خورمافیا کو عوام کو لوٹنے کا فری لائسنس دیدیا ہے ،انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ملک میں روزانہ کی بنیادپر آٹا، چینی،گھی ودیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔

انہوں نے موجودہ حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ فی الفور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے موئثر اقدام کئے جائیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرکے ان میں پائی جانیوالی بے چینی اور مایوسی دور کی جائے۔

Inflation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div