Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پارلیمانی کمیٹی برائے ججزتقرری کا معاملہ پیچیدہ

پارلیمانی کمیٹی برائے ججزتقرری کے ارکان کا معاملہ پیچیدہ ہوگیا...
شائع 16 اپريل 2021 08:00pm

پارلیمانی کمیٹی برائے ججزتقرری کے ارکان کا معاملہ پیچیدہ ہوگیا ۔ اپوزیشن کے دونوں آزاد گروپس نے ججز کمیٹی میں نمائندگی مانگ لی ، سینیٹر دلاور خان اور سینیٹر غفور حیدری نے ججز کمیٹی میں نمائندگی کے لئے چیرمین سیںٹ صادق سنجرانی کو درخواستیں دیدیں۔

پارلیمانی کمٹی برائے ججز تقرری کے ارکان کا معاملہ پیچیدہ ہو گیا ، اپوزیشن کے دونوں آزاد گروپس نے ججز کمیٹی میں نمائندگی مانگ لی ، سینیٹر دلاور خان اور سینیٹر غفور حیدری نے ججز کمیٹی میں نمائندگی کے لئے چیرمین سیںٹ صادق سنجرانی کو درخواستیں دیدیں۔

ذرائع کے مطابق چیرمین سیںٹ صادق سنجرانی کو اپوزیشن کی جانب سے درخواستیں موصول ہوگئیں۔ قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی سوچ و بچار کا شکار ہوگئے۔

اپوزیشن لیڈر حزب اختلاف کے دو نام چیئرمین سینیٹ کو بھجوائیں گے۔ نام موصول ہونے پر ججز کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ سینیٹ میں کمیٹیوں کی تشکیل پر بھی نیا تنازعہ سامنے آگیا۔

ارکان کی نامزدگی اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کے لئے نیا امتحان ۔ اپوزیشن گروپس کے اختلافات نے کمیٹی ارکان کا معاملہ گھمبیر بنا دیا۔

National Assembly

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div