Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

کورونا کی تیسری لہر کے جان لیوا وار جاری۔۔۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 118 اموات ہوچکی...
شائع 13 اپريل 2021 09:14am

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 118 اموات ہوچکی ہیں، جبکہ 4 ہزار 318 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 619 تک پہنچ گئی، جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 29 ہزار 920 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 76 ہزار 34 ہے اور 6 لاکھ 38 ہزار 267 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار 62 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ سندھ میں 4 ہزار 530، خیبر پختونخوا 2 ہزار 683، اسلام آباد 617، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 217 اور آزاد کشمیر میں 407 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 66 ہزار 983، خیبر پختونخوا 1 لاکھ 275، پنجاب 2 لاکھ 52 ہزار 974، سندھ 2 لاکھ 69 ہزار 474، بلوچستان 20 ہزار 397، آزاد کشمیر 14 ہزار 687 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 130 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

پاکستان

Deaths

Cases

COVID19

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div