Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

جبوتی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،34 افراد جاں بحق

جبوتی کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 34 تارکین وطن ہلاک ہوگئے...
شائع 12 اپريل 2021 11:29pm

جبوتی کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 34 تارکین وطن ہلاک ہوگئے ہیں۔یہ ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا ایسا حادثہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی تنظیم ہجرت کے مشرقی افریقا کے سربراہ محمد عبدیکر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد ان تارکین وطن کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے جب ان کی کشتی کو یہ حادثہ پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ یہ تارکین وطن جبوتی سے یمن جانے کی کوشش میں تھے۔

Ship

Sea

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div