Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

نئی دہلی میں بندروں کے ذریعے لوگوں کو لُوٹنے والے دو افراد گرفتار

انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں بندروں کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے ...
شائع 11 اپريل 2021 12:30pm

انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں بندروں کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے والے دو افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ان دو افراد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب ایک وکیل نے پولیس کو شکایت کی کہ تین آدمی بندروں کو لے کر گھوم رہے تھے اور انہوں نے اسے گھیر کر چھ ہزار روپے لوٹ لیے۔

انڈیا میں حکام کافی عرصے سے بندروں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کی کوشش میں ہیں جو خوراک کی تلاش میں گھروں کے اندر گھس جاتے ہیں۔ تاہم 1972 کے قانون کے مطابق لوگ بندروں کو پکڑ نہیں سکتے۔

پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق ’جب وہ شخص ایک آٹو رکشہ میں بیٹھا تو یہ آدمی بھی رکشے میں داخل ہوگئے اور ایک بندر کو اگلی سیٹ پر جبکہ دوسرے کو پیچھے بیٹھنے کو کہا۔‘

’ان لوگوں نے وکیل کے بٹوے میں موجود رقم لُوٹی اور وہاں سے بندروں سمیت فرار ہو گئے۔‘

پولیس کو شک ہوا کہ یہ گروہ اس طرح کی اور وارداتیں بھی کرتے ہوں گے اور پولیس نے انہیں پکڑنے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی۔

اس ٹیم نے جمعرات کو ایک بس سٹاپ پر ان افراد کو بندروں سمیت گرفتار کر لیا۔

تیسرا شخص ابھی گرفتار نہیں ہوا جبکہ بندروں کو جانوروں کی پناہ گاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

انڈیا میں اکثر گلی محلوں میں پرفارمنس کے لیے تربیت دی جاتی ہے اور وہ اکثر اوقات لوگوں پر حملہ بھی کر دیتے ہیں۔

گذشتہ برس بندروں نے طبی عملے کے ایک رکن سے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے حاصل کیے گئے نمونے چھین لیے تھے۔

New Delhi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div