Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

'آئی ایم ایف کے آگے حکومت گھٹنے ٹیک چکی ہے'

پیپلز پارٹی رہنماء شازیہ مری کہتی ہیں وزیر اعظم کی پالیسیز سمجھ...
شائع 10 اپريل 2021 06:23pm

پیپلز پارٹی رہنماء شازیہ مری کہتی ہیں وزیر اعظم کی پالیسیز سمجھ سے باہر ہیں،وزیر اعظم عوام کا دکھ درد نہیں سمجھ سکتے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ بھی آئی ایم ایف کی خواہشات پرکیا گیا۔

بلاول ہاؤس کراچی کےمیڈیا سیل میں پی پی رہنماء شازیہ مری پریس کانفرنس کہاآج ملک کو جمہوری سوچ رکھنے والے لیڈر کی ضرورت ہے،اصل لیڈر وہی ہے جو عوام کےمسائل سمجھے۔وزیراعظم میں وہ صلاحیت ہی نہیں کہ عوام کی تکلیف سمجھیں ۔آج کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے،غریب عوام کےلئے اس ملک میں جینا مشکل ہوچکا ہے۔

شازیہ مری نے کہا ہفتہ وار مہنگائی اٹھارہ اشاریہ سات فیصد بڑھ رہی ہے۔گوشت،دال، چاول، آٹا، چینی، پتی سب مہنگی ہے۔ وفاقی وزراء کہتے ہیں مہنگائی نہیں جبکہ ملازمین کی سیلیریز اور پینشنز کم ہیں۔وفاقی وزیر ریٹائرڈ ملازم سے کہتا ہے جو کچھ ہوا تمہاری وجہ سے ہوا ہے یہی مزدور حکمرانوں کو تخت سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

شازیہ مری نے الزام لگایا یہ حکومت فروعونیت کی تمام حدیں پار کرچکی ہے۔آئی ایم ایف کے آگے حکومت گھٹنے ٹیک چکی ہے۔عمران نیازی نے کہا خودکشی کرلوں گا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاونگا۔عمران خان پر بہت سی خودکشیاں باقی رہ گئی ہیں۔بجلی کے ٹیرف میں پانچ روپے اضافہ آئی ایم ایف کی خواہشات پر ہوا۔

پی پی رہنماءشازیہ مری کا کہنا تھا اسٹیٹ بینک آف پاکستان آئی ایم ایف کو رپورٹ کرے گا ۔پارلیمینٹ نے منظوری دے دی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے بہت سے وسائل اور معاملات آئی ایم ایف کے حوالے ہو رہے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے گورنر اور اعلیٰ عہدیداران کسی بھی قسم کی اکاونٹبلیٹی سے استثنیٰ حاصل ہوگی۔

pm imran khan

PPP

IMF

Inflation

Shazia Marri

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div