Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

رمضان المبارک میں پرمٹ حاصل کرنے والے افراد ہی عمرہ ادا کرسکیں گے

ریاض:رمضان المبارک میں پرمٹ حاصل کرنےوالےافرادہی عمرہ ادا...
شائع 09 اپريل 2021 09:30am

ریاض:رمضان المبارک میں پرمٹ حاصل کرنےوالےافرادہی عمرہ ادا کرسکیں گے ،سعودی وزارت داحلہ کاکہنا ہے کہ بنا پرمٹ عمرہ کی ادائیگی پر 10ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مسجد الحرام، مطاف اور صفا و مروہ کے درمیان سعی سمیت تمام مقامات پر کورونا وبا ءکو پھیلنے سے روکنے کیلئے حد سے زیادہ رش کو کنٹرول کرنے کی خاطر لگائی گئی پابندیوں کو مؤثر بنانے کیلئے طے کیا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص رمضان المبارک کے دوران اجازت نامہ حاصل کئے بغیر عمرہ کرنے کیلئے جائے گا تو اس پر 10ہزار ریال جرمانہ ہوگا ۔

مسجد الحرام میں اجازت نامے کے بغیر داخل ہونے کی کوشش کرنے پر ایک ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا، جرمانے کورونا وبا ءکے خاتمے کے اعلان تک برقرار رہیں گے۔

وزارت داخلہ نے سعودیوں اور غیرملکیوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ جو لوگ عمرہ کرنا چاہتے ہوں یا نماز کیلئے مسجد الحرام جانے کے آرزو مند ہوں وہ جانے سے قبل اجازت نامہ ضرور حاصل کرلیں۔

وزارت داخلہ نے خبردار کیا کہ سیکیورٹی اہلکار تمام شاہراہوں، چیک پوسٹوں اور حرم شریف جانے والے راستوں پر اجازت نامے چیک کریں گے اور مقررہ نظام کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حرم شریف جانے سے روکیں گے۔

Riyadh

Saudi Arab

umrah

Ramadan

pilgrims

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div