Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

جیل سے فرار 1844 میں سے 36 قیدیوں نے دوبارہ گرفتاری پیش کر دی

نائیجیریا کے صوبہ ایمو میں گزشتہ ہفتے ایک جیل سے فرار ہونے والے...
شائع 08 اپريل 2021 08:45pm

نائیجیریا کے صوبہ ایمو میں گزشتہ ہفتے ایک جیل سے فرار ہونے والے 1844 قیدیوں میں سے 36 نے خود کو قانون کے حوالے کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اوویری جیل کے ترجمان جیمز مادوبہ نے بتایا ہے کہ مسلح افراد نے صوبائی صدر مقام اوویری کی جیل پر حملہ کرتےہوئے قیدیوں کی رہائی ممکن بنائی تھی جن کی گرفتاری کےلئے کوششیں جاری ہیں۔

دوسری جانب ملکی وزیرداخلہ روف آریگ بیسولا نے کہا ہےکہ اگر قیدیوں نے گرفتاری پیش کردی تو وہ اضافی سزا سے بچ جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس حملے میں 1844 قیدی فرار ہوئے تھے جبکہ 50 گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا تھا۔

Nigeria

Arrested

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div