Aaj TV News

BR100 4,950 Increased By ▲ 41 (0.84%)
BR30 25,704 Increased By ▲ 178 (0.7%)
KSE100 45,915 Increased By ▲ 341 (0.75%)
KSE30 18,719 Increased By ▲ 144 (0.78%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 897,468 4007
DEATHS 20,177 88
Sindh 306,707 Cases
Punjab 333,057 Cases
Balochistan 24,413 Cases
Islamabad 80,156 Cases
KP 129,013 Cases

مدینہ منورہ میں مقدس پہاڑ جبل احد کو روشنیوں سے مزین کرنےکا منصوبہ آخری مراحل میں ہے جس کےبعد جبل احد جہاں رات کو روشنیوں سےبھرجائےگا وہیں زائرین کو اس کی زیارت کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔

سعودی عرب میں مدینہ منورہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ 'جبل احد' پر لائٹنگ کا پروجیکٹ آخری مرحلے میں ہے۔ جبل احد کی لائٹنگ ماحول دوست ہوگی۔

میونسپلٹی کے ترجمان احمد المالکی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ جبل احد لائٹنگ کے بعد روشن روشن نظر آئے گا البتہ بجلی کے استعمال میں کفایت شعاری سے کام لیا جائے گا۔ بجلی 75 فیصد تک کم خرچ ہوگی۔

انہوں نے کہ جبل احد کی لائٹنگ کا پروجیکٹ جمالیاتی ہنر کا شاہکار ہوگا جو پہاڑ کے قدرتی حسن اور رات کے وقت روشنی کے فن کا سنگم لگے گا۔ لائٹنگ کا تصور پہاڑوں کی چوٹیوں پر سورج طلوع ہونے کے منظر سے اخذ کیا گیا ہے۔

جبل احد سیرت طیبہ کے لازوال تاریخی مقامات میں سے ایک ہے۔ یہاں اسلام کے ابتدائی عہد میں اہم واقعات پیش آئے اور اسلامی تاریخ کا اہم معرکہ ہوا تھا۔

مدینہ منورہ کے زائرین جبل احد کی زیارت کو اپنے پروگرام میں شامل رکھتے ہیں۔ یہاں کئی تاریخی مقامات ہیں اس میں شہدائے احد کا قبرستان ہے۔ یہاں میدان سید الشہدا تاریخی مقام بھی واقع ہے۔جبل احد مدینہ منورہ کے شمال میں واقع ہے۔ اس کی لمبائی سات کلو میٹر اور چوڑائی دو سے تین کلو میٹر کے لگ بھگ ہے اور یہ 350 میٹر اونچا ہے