Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیدی

پاکستان نے فیصلہ کن ون ڈے میں جنوبی افریقا کو اٹھائیس رنز سے ...
شائع 08 اپريل 2021 01:07am

پاکستان نے فیصلہ کن ون ڈے میں جنوبی افریقا کو اٹھائیس رنز سے شکست دے دی۔ تین میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔

تین سو اکیس رنز کے جواب میں میزبان ٹیم دوسو بانوے رنز پرآؤٹ ہوگئی۔ ورلڈ کپ سپر لیگ میں پاکستان دوسرے نمبر پر آگیا۔

شاہینوں کی اونچی اڑان۔ پروٹیزکوانہی کے دیس میں چت کردیا، تاریخ میں دوسری بار ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی۔

سنچوریں میں فیصلہ کن ون ڈے۔ پاکستان نے پہلے جم کر بلے بازی کی۔ فخرزمان نے پھر سنچری داغ دی۔

امام الحق نے ستاون اور بابراعظم نے چورانوے رنزکی اننگزکھیلی۔ حسن علی نے بتیس رنز کی دھلائی کردی۔ ٹوٹل سات وکٹوں پر تین سو بیس تک پہنچ گیا۔

جواب میں ٹاپ آرڈر نے کرارا جواب دیا۔ قومی اسپنرز پاکستان کو میچ میں واپس لائے۔ ایک سو چالیس پر آدھی ٹیم پویلین بھیج دی۔ ویرانے اور فلکاوایو ڈٹ گئے۔ ایک سوآٹھ رنزکا اضافہ کیا۔ دونوں نے نصف سنچریاں بنائیں۔

پھر پیس بیٹری نے کمال دکھایا۔ میزبان ٹیم کو آخری اوور میں دوسو بانوے پر چلتا کیا۔ بابراعظم پروٹیزکیخلاف سیریز جیتنے والے دوسرے پاکستانی کپتان بن گئے۔

cricket

PAKvSA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div