Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب کا ویکسی نیشن سینٹرز کا دائرہ کار بتدریج بڑھانے کا فیصلہ

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ویکسی نیشن سینٹرز کا دائرہ...
اپ ڈیٹ 07 اپريل 2021 12:19pm

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ویکسی نیشن سینٹرز کا دائرہ کار بتدریج بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیر صدارت لاہور میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کورونا کی صورتحال اور ویکسی نیشن کے عمل پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی،اجلاس میں ویکسی نیشن سینٹرز کا دائرہ کار بتدریج بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن کے مزید سنٹرز قائم ہوں گے،پی کے ایل آئی میں ویکسی نیشن سینٹر فعال ہونے کے بعد لاہور میں ویکسی نیشن مراکز تین ہو جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین خریدنے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز مختص کر رہے ہیں ،پنجاب حکومت شہریوں کو مفت ویکسین لگانے کیلئے 10 لاکھ سے زائد ڈوز خریدے گی،عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے زیادہ مثبت کیسز والے اضلاع میں تمام تر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، کورونا سے مکمل نجات کیلئے عوام کا بھرپور تعاون بے حد ضروری ہے۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

corona

Vaccination Center

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div