Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا سے مزید 43 افراد چل بسے، 4,323 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید...
شائع 05 اپريل 2021 08:59am

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید 43افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 4,323نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14,821ہوگئی جبکہ 692,231افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید4,323 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 6 لاکھ92 ہزار231 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 66 ہزار 618 ہوگئی جبکہ پنجاب میں2لاکھ33ہزار348افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں92ہزار423،اسلام آباد میں61ہزار552،بلوچستان میں19ہزار785 ،گلگت بلتستان میں5059اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے13ہزار446کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی، 24گھنٹے کے دوران قاتل وائرس 43 زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 14821ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4509افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 6587،خیبرپختونخوا میں 2457،اسلام آباد میں583،بلوچستان میں211اور گلگت بلتستان میں 103اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث371 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ61ہزار450 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے3,587مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,902 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 6لاکھ15ہزار960مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران43ہزار362کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4323افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 10لاکھ446ہزار69افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

corona test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div