Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

بلائنڈ کرکٹ:پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر تین ملکی سیریز جیت لی

پاکستان بلائنڈ ٹیم نے ڈھاکا میں قومی پرچم سربلند کردیا۔روایتی...
شائع 04 اپريل 2021 08:17pm

پاکستان بلائنڈ ٹیم نے ڈھاکا میں قومی پرچم سربلند کردیا۔روایتی حریف بھارت کو شکست دےکرتین ملکی کرکٹ سیریز جیت لی۔قومی کھلاڑیوں نےخوب جشن منایا۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نےروایتی حریف بھارت کو دھول چٹادی۔تین ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز اپنے نام کرلی۔

فائنل 15 اوورز فی اننگز محدود کیا گیا۔پاکستان نے تین وکٹوں پر 174رنز بنائے۔

کپتان نثار علی نے 69 رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب میں بھارتی ٹیم بے بس نظرآئی۔سات وکٹوں پر 112 تک محدود رہی۔

قومی کھلاڑیوں نے فتح کا خوب جشن منایا۔خدا کے حضور سجدہ ریز ہوگئے۔

پاکستان کے کپتان نثارعلی نے فاتح ٹرافی اٹھائی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div