Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

صارفین خبردار، واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرنے کیلئے نیا حربہ

واٹس ایپ کے اکاؤنٹ چوری یا ہیک کرنے کیلئے ہیکرز اب ایک اور نیا...
شائع 01 اپريل 2021 08:58am
سائنس

واٹس ایپ کے اکاؤنٹ چوری یا ہیک کرنے کیلئے ہیکرز اب ایک اور نیا حربہ آزما رہے ہیں جس سے متعلق کمپنی نے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے چند مخصوص پیغامات سے محفوظ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

واٹس ایپ سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے پلیٹ فارم ویب بیٹا انفو نے صارفین کو سپیم میسیجز سے خبردار کیا ہے جو دراصل ان کے اکاؤنٹس چوری کرنے کی ایک کوشش ہے۔ بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ آپ کے اکاؤنٹ کو ری نیو کرنے سے متعلق کوئی پیغامات نہیں بھیج رہا، ایسے ان آفیشل اکاؤنٹس جو واٹس ایپ پر آپ سے 6 ہندسوں پر مشتمل کوڈ کا مطالبہ کریں، انہیں بلاک اور رپورٹ کریں۔

مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ اور واٹس ایپ سپورٹ کبھی بھی آپ سے 6 ہندسوں کے کوڈ کا مطالبہ نہیں کرے گا، اس طرح کے پیغامات آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ چوری کرنے کی ایک اور کوشش ہے کہ واٹس ایپ پر موصول ہونے والے کوڈ کو بھیج کر ثابت کریں کہ آپ انسان ہیں ورنہ آپ کا اکاؤنٹ کل بند ہو جائے گا، برائے مہربانی اس حوالے سے بہت زیادہ محتاط رہیں اور واٹس ایپ اکاؤنٹ سیٹنگز میں جاکر ٹو سٹیپ ویری فکیشن کو فعال کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اس طرح کے پیغامات کے ذریعے صارفین کے اکاﺅنٹس ہیک کئے جاتے رہے ہیں جبکہ گزشتہ ایک سال میں اس قسم کے ملتے جلتے پیغامات کے ذریعے واٹس ایپ اکاؤنٹس کی ہیکنگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس سے قبل مارچ میں خواتین کے عالمی دن پر دنیا بھر کے لوگوں کو کے ایف سی کے مفت فری فیملی بکٹ میل کی پیشکش کی گئی تھی اور یہ آفر حاصل کرنے کیلئے صارفین سے کہا گیا تھا کہ وہ یہ آفر اپنے واٹس ایپ کانٹیکٹس یا گروپس پر بارہا بھیجیں۔

بعدازاں اس حوالے سے کے ایف سی ملائیشیا نے بتایا تھا کہ یہ پیشکش دراصل ہیکرز کی جانب سے صارفین کی ذاتی معلومات چوری کیلئے بنائی گئی تھی کہ وہ ڈیل کے حصول کی خاطر ہیک ہو جائیں اور کمپنی کا اس آفر کیساتھ کسی طرح کا بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔

WhatsApp

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div