Aaj TV News

BR100 4,950 Increased By ▲ 41 (0.84%)
BR30 25,704 Increased By ▲ 178 (0.7%)
KSE100 45,915 Increased By ▲ 341 (0.75%)
KSE30 18,719 Increased By ▲ 144 (0.78%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 900,552 3084
DEATHS 20,251 74
Sindh 308,118 Cases
Punjab 333,971 Cases
Balochistan 24,517 Cases
Islamabad 80,312 Cases
KP 129,413 Cases

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14روپے 9 پیسے کمی کردی گئی۔ قیمتوں میں کمی کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 166 روپے 33 پیسے سستا ہو گیا۔ اوگرا نے ایل پی جی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14روپے 9 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 166 روپے 33 پیسے سستا ہو گیا ہے۔

ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اپریل 2021 کیلئے ہوگا۔ایل پی جی کی نئی قیمت 145 روپے 64 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

مارچ میں ایل پی جی کی قیمت 159 روپے 74 پیسے فی کلو تھی۔ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1718 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی ہے۔مارچ میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1884 روپے 92 پیسے تھی۔