Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کل دورہ بنگلہ دیش پر روانہ

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کل دورہ بنگلہ دیش پر روانہ ہو گی، ٹیم کے...
شائع 30 مارچ 2021 09:54pm

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کل دورہ بنگلہ دیش پر روانہ ہو گی، ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ ٹیسٹ منفی آ گئے۔

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، بنگلہ دیش میں تین ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز میں شرکت کیلئے قومی ٹیم بدھ کو روانہ ہوگی۔

سیریز میں پاکستان، بھارت اور میزبان بنگلہ دیش کی بلائنڈ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹور پر روانگی سے قبل ٹیم میں شامل تمام 20 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ ٹیسٹ کئے گئے جو منفی آئے ہیں، 20 رکنی قومی بلائنڈ اسکواڈ کی کوویڈ ٹیسٹنگ گزشتہ روز کی گئی تھی۔

بلائنڈ ٹرائینگولر سیریز 2 سے 8 اپریل تک ڈھاکہ میں کھیلی جائے گی۔

PCB

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div