Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اسمبلی کا ماحول سازگار بنانیکی یقین دہانی

حکومتی وزراء نے اسپیکر اسد قیصر سے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں...
شائع 29 مارچ 2021 10:20pm

حکومتی وزراء نے اسپیکر اسد قیصر سے ملاقات کی ہے ،

ملاقات میں قومی اسمبلی اجلاس کا ماحول سازگار بنانے کی یقین دہانی کرائی،اجلاس کو بامعنی بنانے کے لیے حکمت عملی پر غور ہوا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کہتے ہیں انتخابی اصلاحات کے لیے حکومت اور اپوزیشن کو ہر طرح کا فورم مہیا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اسپیکر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق تبادلہ خیال، کورونا کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں ایوان کا ماحول سازگار بنانے کے لیے حکومتی وزراء نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس قانونی اور انتخابی اصلاحات پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی،

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت انتخابی اصلاحات کے لیے اپنا کردار ادا کرے، اصلاحات کے لیے تمام جماعتوں سے بات کروں گا، دونوں اپنی تجاویز دیں، ہمیں ساتھ مل کرانتخابی اصلاحات پر بات کرنی چاہیے تاکہ عوام کا انتخابی عمل پر اعتماد بحال ہو سکے۔

Asad Qaiser

National Assembly

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div