Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

اسلام آباد میں مزید 7 سب سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

اسلام آباد:کورونا کیسزمیں اضافے کے بعد اسلام آباد کے 7علاقوں میں...
اپ ڈیٹ 29 مارچ 2021 01:31pm

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 7سب سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ جبکہ 6سب سیکٹرز کو ڈی سیل کر دیا گیا، اسپتالوں میں گنجائش بھی کم ہوتی جارہی ہے۔

وفاقی دارالحکومت کورونا سے متاثرہے جہاں مثبت کیسز کی شرح 16فیصد سے زائد ہےاوریومیہ اموات بھی رپورٹ ہو رہیں ہیں تاہم انتظامیہ سو رہی ہے اور عوام بھی لاپرواہی کےاعلیٰ درجے پر ہیں۔

دو ہفتے مکمل ہونے پراسلام آباد میں 6سب سیکٹرز ڈی سیل کردیئے گئے لیکن دیگر 7میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ۔

لاک ڈاؤن والے علاقوں میں سواں گارڈن بلاک بی،بحریہ ٹاؤن فیز2،3 ،پی ڈبلیو ڈی اورکورنگ ٹاؤن فیز1شامل ہیں،دیگر علاقوں میں پاکستان ٹاؤن،این پی ایف بلاک اے، ڈی ایچ اے 2 سکیٹر بی ، ای شامل ہیں،تمام مخصوص علاقوں میں 9 اپریل تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

گزشتہ روزوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں16.2فیصد مثبت کیسز کےساتھ 856 نئےمریض رپورٹ ہوئے۔

انتظامیہ کی جانب سے پہلے مرحلے جیسے اقدامات ہیں نہ عوام احکامات کی پاسداری کررہی ہے، دیہاڑی دار لاک ڈاؤن پر شکوہ کر رہے کہ یومیہ اجرت والوں کا دکھ تخوماہ دارطبقہ نہیں سمجھ سکتا، پابندیاں براہ راست غریب کو متاثر کرتی ہیں ۔

اسپتالوں میں گنجائش پر شہری کہتے ہیں کورونا ہی نہیں عام حالات میں بھی غریب کیلئے اسپتالوں میں جگہ نہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی احکامات پرعملدرآمد کرنے والے کو دوسروں کی لاپرواہی کی سزا مت دی جائے ، سزا یا جرمانے کا نظام سخت کیا جائے ۔

lockdown

coronavirus

اسلام آباد

seal

Corona Cases

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div